نئی دہلی27ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) حکومت نے مرکزی صحت خدمات کی طرح دیگر طبی خدمات میں زیر ملازمت ڈاکٹروں کی سبکدوشی کی عمر بھی بڑھاکر65سال کر دی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔یہ نیانظام انڈین ریلوے ، مرکزی یونیورسٹیوں اور انڈین ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ جیسے تعلیمی اداروں نیز جہاز رانی کی وزارت کے تحت پورٹ ٹرسٹ آف انڈیا جیسی خودمختار اکائیوں ، مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اوروزارت صحت وخاندانی بہبود ار دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں دانت کے ڈاکٹروں کے لیے منظور کیا گیا ہے۔